class="post-template-default single single-post postid-6376 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

اسلام آباد، کے پی، پنجاب میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد، خیبر پختون خوا اور پنجاب میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زیرِ زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی ہے جس کا مرکز ڈی جی خان کے قریب تھا۔لاہور، ملتان، فیصل آباد، میانوالی اور بھکر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے کمالیہ، خانیوال، بھلوال، چنیوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سرگودھا اور جھنگ میں محسوس کیے گئے۔ساہیوال، چیچہ وطنی، پھولنگر، میانوالی، تلہ گنگ، چکوال، جہانیاں، ظفروال، بھیرہ، خوشاب اور میاں چنوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے نتیجے میں ہوئے نقصان کے حوالے سے کوئی بات فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔

بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش، ہریانہ، بھارتی پنجاب اور مقبوضہ کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے کیے گئے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter