ہرارے:نیو یارک اسٹرائیکرز ان چند بین الاقوامی فرنچائزز میں سے ایک ہے جس نے تقریبا ہر براعظم میں اپنا کھیل پیش کرکے شائقین کرکٹ کو تفریح کے مواقع فراہم کئے ہیں۔ زیم افرو ٹی 10 لیگ میں ٹیم اب نیویارک لاگوس اسٹرائیکرز کے نام سے ایک نیا باب شروع کرنے جارہی ہے۔ فرنچائز کی شرکت اسٹریٹجک ترقی اور توسیع کے ایک نئے مرحلے میں پہلا قدم ہے جس کا مقصد ابھرتے اور مختلف نوعیت کے کرکٹ ماحول میں مقابلہ کرنا ہے۔زیم افرو ٹی 10 میں ڈیبیو کرنے والی نیو یارک لاگوس اسٹرائیکرز نے متعدد کھلاڑیوں سے معاہدے کیے ہیں جن میں آصف علی، تھیسارا پریرا، بنورا فرنینڈو، بلیسنگ مزرابانی، نجیب اللہ زدران، اکھلیش بوڈوگم اور اوشین تھامس شامل ہیں۔آصف علی کی دھواں دھار بیٹنگ میں گہرائی اور لچک موجود ہے ۔ تھیسارا پریرا اپنی آل راؤنڈ صلاحیتوں کے ساتھ بلے اور گیند دونوں کے ساتھ انمول تجربہ رکھتے ہیں اور کھیل کا پانسہ کسی بھی وقت پلٹ سکتے ہیں۔ بلیسنگ مزرابانی کی رفتار اور باؤنس اہم فوائد دیں گے بنورا فرنینڈو کی لچک ،اوشین تھامس کی رفتار، اکھلیش بوڈوگم کی تکنیک اور نجیب اللہ زدران کی طاقتور ہٹنگ ایک زبردست امتزاج ہے۔
اسٹرائیکر فرینچائز زیم افرو ٹی 10 میں نیویارک لاگوس کے نام سے شرکت کرے گی


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments