ہرارے : زمبابوے کے نوجوان فاسٹ بولر ٹیناشے مچاوایا کی شاندار بولنگ سے نہ صرف کیپ ٹاؤن اسیمپ آرمی کو شکست دی بلکہ جوبرگ بنگلہ ٹائیگرز کو زیم افرو ٹی 10 سیزن 2 کا فاتح بھی بنادیا۔
ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں سکندر رضا کی کپتانی میں ٹائیگرز کو ایک مرحلے پر شکست کا سامنا کرنا تھا تاہم مچاوایا نے آخری چار گیندوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائیگرز کو زیم افرو ٹی 10 ٹائٹل دلایا۔
جوبرگ بنگلہ ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کی کوشل پریرا اور محمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے کیپ ٹاؤن اسمپ آرمی کے بالر کا سامنا کیا اور نسبتا آسانی سے باؤنڈری حاصل کیں۔
دونوں اوپنرز نے نصف سنچری کی شراکت کرتے ہوئے 4 اوورز میں 59 رنز بنائے جس کے بعد سری لنکن بلے باز 11 گیندوں پر 33 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے انہیں قیس احمد نے ایل بی ڈبلیو کیا۔
کوالیفائر ون میں میچ وننگ نصف سنچری اسکور کرنے والے بڑے بلے باز شہزاد ابھی میدان میں تھے جن کا ساتھ حضرت اللہ زازئی نے دیا۔ پانچ اوورز کے اختتام پر ٹائیگرز کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 60 رنز بنائے تھے جبکہ مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔
جواب میں فارم میں موجود برائن بینیٹ نے ایڈم ملن کے پہلے اوور میں 12 رنز بنائے جبکہ لیوک ووڈ نے دوسرا اوور میں 9 رنز حاصل کئے۔ ڈیوڈ ملان اور بینیٹ نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی۔
آخری اوور میں اسمپ آرمی کو جیت کے لیے 21 رنز درکار تھے۔ اور یہی وہ وقت تھا جب مچاوایا نے محاذ سنبھالا اور ٹائیگرز کو 5 وکٹوں سے فتح دلائی۔
Post your comments