پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے زیرِ علاج شوہر کے ہمراہ اسپتال میں شادی کی سالگرہ منا کر بہتان تراشی کرنے والوں کو خاموش کر وا دیا۔کچھ عرصہ قبل سینیئر اداکارہ نے بیرونِ ملک کا دورہ کرنے پر تنقید و بہتان لگانے والے سوشل میڈیا صارفین کو آڑے ہاتھوں لیا تھا اور کہا تھا کہ بہتان لگانے والوں کو کبھی معاف نہیں کروں گی، ان کا گریبان قیامت کے دن پکڑوں گی۔اب انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر اسپتال میں زیرِ علاج شوہر کے کمرے سے نیا وی لاگ شیئر کیا ہے، جس میں انہیں اپنی شادی کی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔وی لاگ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شگفتہ اعجاز اور ان کے شوہر یحییٰ کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر ان کی بیٹی ایمان اسپتال میں کیک لائیں جو انہوں نے اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ مل کر کاٹا اور مصروف زندگی کے چند خوشی کے لمحوں کو یادوں میں محفوظ کر لیا۔اس کے ساتھ ہی وی لاگ کے اگلے حصے میں سینئر اداکارہ نے نجی اسپتال کی ناکافی سہولتوں پر شکوہ بھی کیا اور مداحوں سے شوہر کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست بھی کی ہے۔خیال رہے کہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی 5 برسوں سے کینسر میں مبتلا ہیں اور نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔شگفتہ اعجاز نے یحییٰ صدیقی سے چند برس قبل شادی کی تھی، یہ ان دونوں کی دوسری شادی ہے اور ان دونوں کے پہلی شادی سے دو دو بچے ہیں جبکہ ان دونوں کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔
شگفتہ اعجاز نے شادی کی سالگرہ اسپتال میں منائی



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
Posted in: News, Sportsمعاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا […]
Read More
Post your comments