شارجہ : آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کی مہم کا آغاز سنسنی خیز جیت کے ساتھ کرنے کے بعد شارجہ واریئرز کو زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ مشکل پچ پر 160 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے واریئرز 30 رنز سے پیچھے رہ گیا۔ابوظبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملن نے شارجہ واریئرز کو مثالی آغاز دیتے ہوئے اپنے پہلے اسپیل میں دو وکٹیں حاصل کیں اور میچ کا اختتام 37 رنز دیکر 2 وکٹوں کے ساتھ کیا۔ اپنی ٹیم کی بولنگ کارکردگی اور پچ کی حالت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ گیند کے ساتھ ہم شاید اس طرح اختتام نہیں کرسکے جتنا ہم چاہتے تھے اور پھر انہوں (ابوظبی نائٹ رائیڈرز) نے بہت اچھی بولنگ کی۔ یہاں تک کہ دوسری اننگز میں بھی یہ تھوڑا سا آگے بڑھنا تھا اس لئے خاص کر پر آسان بیٹنگ کنڈیشنز نہیں تھا۔ ہم نے جلد ہی کئی وکٹیں گنوا دیں جس کی وجہ سے واضح طور پر رنز کا بہاؤ رک گیا اور آخر میں یہ ایک مشکل کام بن گیا۔ملن نے زیادہ سے زیادہ کھیل جیتنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں زیادہ سے زیادہ میچ جیتنا ضروری ہوتا ہے۔ آپ ہمیشہ ہر میچ جیتنا چاہتے ہیں لیکن آپ ہمیشہ ایسا نہیں کر سکتے. ظاہر ہے ہم نے دوسرے دن سخت کھیل میں اچھی جیت حاصل کی تھی. اس طرح کے اختتام پر لائن کو عبور کرنا اچھا ہے ، لیکن ہمارے پاس شارجہ میں کچھ میچ ہیں۔ لہٰذا اگر ہم وہاں (شارجہ میں) دو کامیابیاں حاصل کر لیتے ہیں تو یہ ہمیں وہاں واپس لے جائے گا جہاں ہمیں ہونا چاہیے۔
شارجہ واریئرز کے ایڈم ملن کو مداحوں سے حمایت ملنے کی امید




Weekly E Paper

Article
’’پاک بھارت جنگ اور ٹرمپ کا بدلتا حساب‘‘ از قلم: نجیم شاہ
Posted in: Article, Newsدُنیا کی تاریخ میں بے شمار جنگیں اور جھڑپیں ہوئیں، لیکن پاک بھارت فضائی معرکے کے بعد اصل سوال یہ نہیں تھا کہ کون جیتا یا کون ہارا، بلکہ یہ تھا کہ کتنے جہاز گرے۔ پاکستان نے دُنیا کو دکھا دیا کہ اُسکے شاہین آسمان پر دُشمن کو کس طرح حیران کرتے ہیں، اور بھارت […]
Read Moreسیاسی کلہاڑے اور عوامی درخت تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم نے سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا
Posted in: News, Sportsبابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں سنچری کے ساتھ ہی کئی سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے 3 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں بابر اعظم نے لیجنڈ اوپنر سعید انور کا 20 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سری لنکا کے خلاف راولپنڈی […]
Read More




















Post your comments