class="post-template-default single single-post postid-8646 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

شاہ رخ کا ابرام کی یادداشت سے متعلق اہم انکشاف

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے چھوٹے صاحبزادے ابرام کی یادداشت سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔

شاہ رخ خان نے اعتراف کیا کہ وہ اپنے دونوں صاحبزادوں آریان اور ابرام کے ساتھ کارٹون فلم ’مفاسہ: دی لائن کنگ‘ کے ہندی ورژن کا حصہ بنے ہیں۔انہوں نے ذاتی تجربات شیئر کیے اور بتایا کہ میری اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ فلم لائن کنگ کی دنیا میں واپسی ہوئی ہے۔بالی ووڈ کے سپر اسٹار نے کہا کہ میرے چھوٹے بیٹے ابرام کی یادداشت بہت اچھی ہے، اُس نے اپنی بہن سہانا کے ساتھ ہندی کے ڈائیلاگ یاد کیے، اُس نے کافی لگن سے کام کیا۔شاہ رخ نے فلم میں مفاسہ کو ہندی زبان دی ہے، اُن کے بڑے بیٹے نے سمبا جبکہ ابرام نے مفاسہ کے بچپن کو اپنی آواز میں پیش کیا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter