پاکستانی ٹک ٹاکر شاہ تاج خان نے قومی آل راؤنڈر شاداب خان سے متعلق چونکا دینے والا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹر اپنی شادی سے قبل مجھ سے سوشل میڈیا پر بات چیت کیا کرتے تھے۔
حال ہی میں معروف ٹک ٹاکر شاہ تاج خان نے متھیرا کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔پروگرام کے دوران شاہ تاج نے بتایا کہ میں ایک سنگل مدَر ہوں، اپنے بیٹے کی واحد کفیل ہوں، اکیلی ماں ہونا اور پھر وہ بھی ایک بیٹے کی، بہت مشکل ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ربیکا اور دیگر ٹک ٹاکرز میرے بہت اچھے دوست تھے، سب نے مجھ سے بے وفائی کی اور مجھے چھوڑ دیا، انہوں نے اپنی منگنی تک پر نہیں بلایا مجھے، ربیکا نے عین وقت پر دعوت نامہ بھیجا تھا اور میں پھر بھی ان کی منگنی کی تقریب میں شریک ہوئی تھی۔پروگرام کے دوران مزید سوال و جواب کے دوران ٹک ٹاکر شاہ تاج نے انکشاف کیا کہ میں ماضی میں شاداب خان کی بہت بڑی مداح رہی ہوں۔ٹک ٹاکر شاہ تاج خان نے بتایا کہ شاداب خان نے بغیر بتائے اچانک سے شادی کر لی، مجھے ان کی شادی سے بہت دکھ ہوا تھا، جب آپ کا کرش کسی اور سے شادی کرتا ہے تو ایسا محسوس ہونا فطری ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان سے متعلق شاہ تاج نے دعویٰ کیا ہے کہ ہم ماضی میں آپس میں بات چیت کیا کرتے تھے، ہمارے پاس ایک دوسرے کا واٹس ایپ نمبر بھی موجود تھا، شاداب خان مجھ سے انسٹاگرام پر ’وینش موڈ‘ (پرائیویٹ میسجنگ فیچر) آن کر کے بات چیت کرتے رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے درمیان تقریباً 6 سے 7 ماہ بات چیت ہوئی تھی، پھر اچانک مجھے شاداب کی شادی کا پتہ چلا، کرکٹر نے مجھ سے اپنی شادی کا ذکر تک نہیں کیا تھا۔شاہ تاج نے یہ بھی کہا کہ شاداب خان کو اپنے آس پاس بھی نظر دوڑا لینی چاہیے تھی، ہو سکتا ہے کوئی اور بھی ان سے شادی کرنا چاہتا ہو۔یاد رہے کہ گزشتہ سال کی جنوری میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے نکاح کیا تھا۔شاداب خان نے سماجی رابطے ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور انسٹاگرام پر اعلان کیا تھا کہ ان کا نکاح ہو گیا ہے اور وہ اپنے نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔
Post your comments