class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13273 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سینئر ٹی وی اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں

ٹیلی ویژن کی سینئر اداکارہ عائشہ خان انتقال کر گئیں۔

مرحومہ کی دوست تہمینہ خالد کے مطابق عائشہ خان کا 5 روز قبل کراچی میں انتقال ہوا ہے۔تہمینہ خالد نے بتایا کہ انتقال کے وقت اداکارہ عائشہ خان کی عمر 77 برس تھی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عائشہ خان نے کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔عائشہ خان کے مشہور ڈراموں میں افشاں، عروسہ، فیملی 93 اور مہندی شامل ہیں۔اداکارہ عائشہ خان اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔

سینئر اداکارہ عائشہ خان کی لاش کو جناح اسپتال سے سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ عائشہ خان کا لواحقین کے کہنے پر پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔پولیس کا بتانا ہے کہ اداکارہ کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، وہ گھر میں اکیلے رہ رہی تھیں، گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رہائشی فلیٹ سے ملنے والی لاش اداکارہ عائشہ خان کی ہے۔پولیس نے عائشہ خان کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا، مرحومہ کی دوست تہمینہ خالد کے مطابق عائشہ خان کا 5 روز قبل کراچی میں انتقال ہوا ہے۔اداکارہ عائشہ خان اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter