class="post-template-default single single-post postid-8704 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان، کے پی میں آپریشنز، 43 دہشتگرد ہلاک ہوئے

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیے، جس میں 9 دسمبر سے اب تک 43 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 دسمبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں کاروائی کی۔ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت آپریشن میں 6 خارجی مارے گئے۔ 9 دسمبر سے اب تک کے پی میں 18 خارجی ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 13 دسمبر کو بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کاروائیاں کیں۔ موسیٰ خیل اور پنجگور میں دو الگ الگ آپریشنز میں 10 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 9 دسمبر سے اب تک بلوچستان میں 25 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی ہلاکت سے فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں سرگرم دیگر دہشتگرد گروہوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کارروائیاں علاقے میں امن بحال ہوجانے اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گی، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

راولپنڈی ایف آئی اے سائبر کرائم نے ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈے کا ملزم گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم افواجِ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا میں ملوث پایا گیا۔ملزم ریاستی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلانے میں ملوث تھا۔ترجمان کے مطابق کارروائی میں ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر شواہد برآمد ہوئے ہیں۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter