class="wp-singular post-template-default single single-post postid-16658 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہو گیا ہے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان نے دوسرے دن کا آغاز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ سعود شکیل 42 اور سلمان آغا 10 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کے اوپننگ بیٹر امام الحق 17، بابر اعظم16 اور محمد رضوان 19 رنز کی باری کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔کپتان شان مسعود نے 87 اور عبداللّٰہ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کے اسکور کو مستحکم کیا۔جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج اور سائمن ہارمر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) 27-2025 میں فاتحانہ آغاز کیا تھا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 277 رنز کے ہدف کے جواب میں مہمان ٹیم 183 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter