سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے پیر کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض سے اپنے رابطے کی تصدیق کی لیکن دوٹوک الفاظ میں کسی بھی غلط کام، 9 مئی کے واقعات یا پی ٹی آئی کی سیاست سے کسی تعلق ہونے کی تردید کی۔ ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میرا 9 مئی، پی ٹی آئی اور اس کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، بیرونِ ملک (جہاں وہ تعطیلات کے سلسلے میں موجود ہیں) سے ’دی نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عموماً ان کے خلاف جو کچھ کہا جاتا ہے اور جو الزامات عائد کیے جا رہے ہیں وہ سب ’مکمل طور پر بے ہودہ‘ باتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’میرا جنرل فیض کے کسی بھی معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔‘ لیکن انہوں نے واضح کیا کہ جنرل فیض کے ساتھ ان کا سماجی رابطہ ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے جنرل فیض کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی تھی اور مختلف مواقع پر معمول کے مطابق نیک خواہشات اور خوش گوار باتوں کا تبادلہ کرتے رہے ہیں۔ سابق چیف جسٹس نے کہا کہ ان کے اور ان کے خاندان کے شمالی علاقہ جات کے گزشتہ دورے کے موقع پر جنرل فیض نے بڑا خیال رکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ جب وہ چیف جسٹس سپریم کورٹ تھے اس وقت جنرل فیض اُن کے رجسٹرار سے ملاقات کرتے تھے اور کبھی کبھار صرف میرے لیے دیکھنے کے پیغامات ’For Eyes Only‘ کے پیغامات بھیجتے تھے۔ ثاقب نثار نے واضح کیا کہ جنرل فیض نے ان سے کبھی غیر منصفانہ یا غیر قانونی چیز طلب نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ میرا احترام کرتے تھے اور مجھ پر مہربانی کرتے تھے، تاہم ثاقب نثار نے واضح طور پر اس بات کی تردید کی کہ وہ 9 مئی، پی ٹی آئی کی سیاست یا بعض عناصر کی جانب سے اور سوشل میڈیا پر لگائے جانے والے الزامات میں کسی بھی طرح سے ملوث ہیں۔ثاقب نثار نے کہا کہ مجھے فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، 5 ستمبر کو پاکستان واپس آ رہا ہوں۔ریٹائرڈ جسٹس نے یاد دلایا کہ گزشتہ سال جب زمان پارک لاہور کے ارد گرد موجود صورتِ حال کی وجہ سے اعتزاز احسن کو اپنے گھر پہنچنے میں مشکلات پیش آتی تھیں تو وہ میرے دفتر آتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اعتزاز کے علاوہ بعض اوقات خواجہ طارق رحیم بھی میرے دفتر آیا کرتے تھے لیکن یہ روابط خالصتاً سماجی نوعیت کے تھے۔پیر کو دی نیوز میں شائع ہونے والی ایک خبر میں بتایا گیا تھا کہ آئی ایس آئی کے زیرِ حراست سابق ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اور سابق چیف جسٹس پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں تھے۔ باخبر ذرائع کا کہنا تھا کہ حکام کی تحقیقات میں دونوں کے درمیان رابطے کی تصدیق ہوئی ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ رابطوں کی نوعیت کیا تھی؟ آیا یہ محض سماجی رابطے تھے یا ان کے کچھ سیاسی یا مجرمانہ پہلو بھی تھے۔ خبر میں مزید بتایا گیا تھا کہ متعلقہ حلقوں کے ساتھ پسِ منظر میں ہونے والی بات چیت سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ثاقب نثار بھی حکام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، ان حکام کا اصرار ہے کہ انہیں سابق چیف جسٹس کے خلاف بھی کچھ مواد ملا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں (کہ ثاقب نثار کو بھی بیرونِ ملک سے واپسی پر حراست میں لیا جائے گا) کے برعکس ان ذرائع نے ایسا کوئی اشارہ نہیں دیا کہ حکام سابق چیف جسٹس کو گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / ثاقب نثار کا جنرل فیض سے رابطوں کا اعتراف، 9 مئی سے اظہارِ لا تعلقی
ثاقب نثار کا جنرل فیض سے رابطوں کا اعتراف، 9 مئی سے اظہارِ لا تعلقی
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
نوجوانوں کو ٹی 10 کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملا، عامر سہیل
Posted in: News, Sportsکینڈی :پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ تازہ ترین اضافہ ہے جس نے شائقین کو ٹی 10 کرکٹ دیکھنے میں دلچسپی پیدا کردی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عامر سہیل کا کہنا ہے ٹی 10 جیسے فارمیٹ میں بلے بازوں کو تیزآغاز کرنے اور […]
Read More
Post your comments