روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک نے کہا ہے کہ پاکستان سے آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت کی ہے۔پاکستانی ہم منصب اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد دفتر خارجہ اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔روسی نائب وزیراعظم نے کہا کہ روس ریلوے اور سڑکوں کے روابط میں دلچسپی رکھتا ہے، ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان نے برکس میں شمولیت کےلیے اپلائی کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور اور یور ایشین اکنامک یونین کوجوائن کرنے کے فوائد کے بارے پاکستان کو آگاہ کیا ہے۔الیکسی اوورچک نے یہ بھی کہا کہ برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم سسٹر آرگنائزیشنز ہیں، تاہم ملکوں کی شمولیت اتفاق رائے سے ہوتی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ میرے ہمراہ آئے وفود پاکستانی حکام سے مختلف شعبوں میں تعاون پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور روس نے توانائی، تجارت، ثقافتی اور تعلیمی تعاون کو مزید وسعت اور فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ، دونوں ممالک عالمی فورمز پر مختلف ایشوز پر اتفاق رائے رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان روس بین الوزارتی کمیشن کے آئندہ اجلاس کےلیے تیاریاں جاری ہیں، افغانستان میں امن و استحکام کےلیے روس کے ساتھ روابط کے فروغ کےلیے پرعزم ہیں۔پاکستانی نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ روس کے مسلم دنیا اور او آئی سی کے رکن ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، برکس میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے روس کی حمایت کو سراہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان برکس میں شمولیت کےلیے کوشاں ہے، تاہم برکس کا ممبر بننے کےلیے ایک طریقہ کار ہے، جس کو پاکستان پورا کرے گا، تاہم برکس کی ممبرشپ کسی اکثریتی فیصلے سے نہیں بلکہ اتفاق رائے کے تحت ہوتی ہے۔بعد ازاں روس کے نائب وزیراعظم نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر گفتگو ہوئی۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / روسی نائب وزیراعظم کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
روسی نائب وزیراعظم کی پاکستانی ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 21-11-2024
Read Moresports
آئی ایل ٹی 20 سے مقامی ٹیلنٹ فروغ پارہا ہے، جیسن ہولڈ
Posted in: News, Sportsدبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کا تیسرا ایڈیشن11 جنوری 2025 سے شروع ہوگا ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر جیسن ہولڈر ٹورنامنٹ میں واپسی کریں گے۔ گزشتہ ایڈیشن میں دبئی کیپیٹلز کی طرف سے کھیلن والے ہولڈر اس بار ابوظبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ چونکہ لیگ پروفائل اور مسابقت دونوں میں […]
Read More-
-
بھارت بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ سے دستبردار ہوگیا
Posted in: News, Sports
Post your comments