class="post-template-default single single-post postid-10650 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

روس نے یورپ کو عالمی جنگ کی طرف دھکیلنے پر میکرون کو ڈانٹ پلا دی

روسی حکام نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو خبردار کیا ہے کہ ان کی گفتگو یورپ کو عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روسی حکام اور قانون سازوں نے فرانسیسی صدر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میکرون کی روس کے حوالے سے کی گئی گفتگو مغربی ممالک کو تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھا سکتی ہے۔کریملن اور وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک غلط قدم تیسری عالمی جنگ کی وجہ بن سکتا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ شب فرانسیسی صدر نے قوم سے ٹیلی ویژن پر خطاب کیا تھا۔انہوں نے اپنے خطاب میں روس کو فرانس اور یورپ کے لیے خطرہ قرار دیا اور کہا کہ ہم ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔انہوں نے اپنے خطاب کے دوران یوکرین سمیت یورپی ممالک کو جوہری صلاحیت فراہم کرنے کا بھی عندیہ دیا اور کہا کہ اس کے لیے ایک معاہدے کی ضرورت ہے، جس کے تحت یورپ کے مستقبل کا فیصلہ امریکا اور روس میں نہیں ہو گا۔انہوں نے امن معاہدے کے نفاذ کے لیے یوکرین میں یورپی فوجی دستوں کی تعیناتی پر غور کرنے کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ یوکرین اور نیٹو سے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی ہمارے کے لیے فکر کی وجہ ہے۔ایمانوئل میکرون نے اگلے ہفتے یورپی ممالک کی افواج کے سربراہان کا اجلاس بلانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے اخراجات میں اضافہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔فرانسیسی صدر نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ امریکا ہمارے ساتھ رہے لیکن ہمیں خود کو اس کے برعکس صورتِ حال کے لیے بھی خود کو تیار کرنا ہو گا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter