یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی ہائپرسونک میزائل حملے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے بیلسٹک میزائل کا استعمال اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ماسکو امن نہیں چاہتا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ روسی ہائپر سونک میزائل حملے پر دنیا کو ردِعمل دینا چاہیے۔ان کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرینی سرزمین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ سمجھ لیا ہے، روسی میزائل حملے سے جنگ میں مزید اضافہ ہو گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ روس نے ڈنیپرو کے وسطی شہر میں ایک پلانٹ پر ایک نئے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل سسٹم کا استعمال کیا ہے۔اس حملے میں ڈنیپرو میں واقع یوکرینی سرکاری ایرو اسپیس مینوفیکچرر پیوڈینماش کے پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
Home / Breaking News, News, World / روس نے یوکرین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ سمجھ لیا: یوکرینی صدر زیلنسکی
روس نے یوکرین کو ہتھیاروں کی تجربہ گاہ سمجھ لیا: یوکرینی صدر زیلنسکی



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments