پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ روبینہ اشرف نے متنازع ویب سیریز ’برزخ‘ کی حمایت کر دی۔حال ہی میں اداکارہ روبینہ اشرف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کھل کر کیا۔انہوں نے دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے ساتھی فنکار فواد خان اور صنم سعید کی متنازع ویب سیریز ’برزخ‘ کی حمایت میں آواز بلند کی اور اس کی کہانی کو منفرد قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اگر اس سیریز میں ہم جنس پرستی کو دکھایا گیاہے تو یہ اسے فروغ دینے کے لیے نہیں بلکہ آگاہ کرنے کے لیے دکھایا گیا ہے کہ ایسا معاشرے میں ہو رہا ہے اور یہ آج کل کا مسئلہ نہیں بلکہ گزشتہ کئی عرصے سے ہمارے معاشرے میں ہم جنس پرستی اور بچوں کا استحصال ہو رہا ہے۔ آپ کے بات نہ کرنے سے یہ چیز رُکے گی نہیں بلکہ مزید فروغ پائے گی۔سینیئر اداکارہ کے مطابق اگر اس چیز کو معاشرے سے ختم کرنا ہے تو اس پر بات ہونی چاہئے جیسا کہ اس سے قبل معاشرے کی مختلف مسائل پر ڈرامے بنے ان کے خلاف آواز بلند کی تو اس پر بھی ہونی چاہیے۔روبیہ اشرف کے مطابق اس سے قبل بھی بولڈ اور خطرناک کہانیوں کو ڈراموں کے ذریعے پیش کیا جا چکا ہے جیسے کہ ڈرامہ سیریل اڈاری اور مائی ری کی کہانی برزخ سے زیادہ بولڈ تھی۔ان کے مطابق اگر ہم معاشرے کے مسائل ڈراموں کے ذریعے پیش کرتے ہیں تو یہ یہ عوام کو شعور دیتے ہیں اور برائی کی نشاندہی کرتے ہیں تا کہ اسے ٹھیک کیا جا سکے۔واضح رہے کہ پاکستانی ہدایت کار عاصم عباسی اور پاکستانی کاسٹ پر مبنی ویب سیریز برزخ میں دو ہم جنس پرست مرد کرداروں کو دکھایا گیا ہے جس پر پاکستانی شائقین کی جانب سے غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ویب سیریز کو بھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے لیے بنایا گیا ہے اور اسے زی زندگی کے یوٹیوب چینل پر بھی ریلیز کیا جا رہا ہے۔ اب تک سیریز کی پانچ قسطیں نشر کی جا چکی ہیں۔
روبینہ اشرف متنازع ویب سیریز ’برزخ‘ کی حمایت میں سامنے آگئیں





Article
Markham Hotel Attack is Another Sign of Worsening Islamophobia.NCCM
Posted in: Article, NewsAsalamu alaikum / Peace be upon you Sometimes, it is almost impossible to put into words the raw emotions involved with our work. When we learned about the 54-year-old hotel employee viciously beaten in Markham, Ontario, we initially had little idea about his injuries. Yet when we found out just how badly he suffered, our anguish, disgust, […]
Read More-
نازک موڑ: ہماری دائمی منزل تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
sports
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے نام فائنل ہوگئے
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل 27-2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے میدان میں اتر رہی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم 7 بیٹرز، […]
Read More-
کرسٹیانو رونالڈو پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے
Posted in: News, Sports -
Post your comments