پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کی تاریخ میں منفرد ریکارڈ قائم کردیا، وہ 4 مختلف کلبز کیلئے 100 گولز مکمل کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے۔سعودی سپر کپ کے فائنل میں الاہلی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر النصر کو 3-5 سے شکست دے دی۔ میچ مقررہ وقت میں 2-2 گول سے برابر رہا، تاہم اس دوران پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی شاندار کارکردگی سے نیا تاریخ ساز اعزاز اپنے نام کیا۔40 سالہ رونالڈو نے پہلے ہاف کے 40ویں منٹ میں پنالٹی کک پر گول اسکور کیا، جو ان کے کلب النصر کےلیے 100واں گول تھا، وہ اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار نہ کرواسکے تاہم انہوں نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرلیا۔اس گول کے ساتھ ہی 5 مرتبہ کے بیلن ڈی اور ایوارڈ یافتہ رونالڈو دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے 4 مختلف کلبز کے لیے 100 سے زائد گول اسکور کیے۔واضح رہے کہ رونالڈو نے ریال میڈرڈ کے لیے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے 145، یوونٹس کے لیے 101 اور النصر کے لیے 100 گول کیے ہیں جبکہ انہوں نے پرتگال کی قومی ٹیم کے لیے 138 گولز کیے۔
Home / Breaking News, News, Sports / رونالڈو 4 مختلف کلبز کیلئے 100 گولز مکمل کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے
رونالڈو 4 مختلف کلبز کیلئے 100 گولز مکمل کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے





Article
Markham Hotel Attack is Another Sign of Worsening Islamophobia.NCCM
Posted in: Article, NewsAsalamu alaikum / Peace be upon you Sometimes, it is almost impossible to put into words the raw emotions involved with our work. When we learned about the 54-year-old hotel employee viciously beaten in Markham, Ontario, we initially had little idea about his injuries. Yet when we found out just how badly he suffered, our anguish, disgust, […]
Read More-
نازک موڑ: ہماری دائمی منزل تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
sports
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے نام فائنل ہوگئے
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے چوتھے سائیکل 27-2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم شان مسعود کی قیادت میں دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کے خلاف کھیلنے میدان میں اتر رہی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم 7 بیٹرز، […]
Read More-
کرسٹیانو رونالڈو پہلے کھرب پتی فٹبالر بن گئے
Posted in: News, Sports -
Post your comments