پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا اصل نام صائمہ ہے۔انہوں نے اپنے اصل نام کا انکشاف کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ ان کا پہلا سیریل آن ایئر جانے سے قبل راتوں رات ان کا نام کیوں تبدیل کیا گیا۔حال ہی میں اداکارہ ریشم نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور مختلف امور پر کھل کر بات چیت کی۔15 برس قبل فلم انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ نے حالیہ انٹرویو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ان کا اصل نام صائمہ ہے، لیکن انڈسٹری میں اس نام کی مقبول اداکارہ پہلے ہی کام کر رہی تھیں اس لیے یہ ان کی بہن کا خیال تھا کہ نام تبدیل ہونا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ آن ایئر جانے سے ایک رات قبل ان کی بڑی بہن نے بہت غور و فکر کے بعد انہیں ریشم نام دیا اور پہلے ہی ڈرامے میں ان کا نام ریشم لکھا گیا۔دوران گفتگو میزبان نے اداکارہ سے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وفاداری، عزت اور خلوص یہ وہ تین خصوصیات ہیں جوکہ ایک شریکِ حیات میں ہونی چاہئیں لیکن آج کل یہ کسی ایک شخص میں ملنا مشکل ہے۔میزبان نے مزید جاننا چاہا کہ یہ خصوصیات آج کے دور میں ملنا مشکل ہیں لیکن ان کے پاس کافی ٹائم تھا تو اب تک شادی کیوں نہیں کی؟انہوں نے سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کئی افراد سے محبت ہوئی اور ان کا دل کئی افراد کے پیار کی وجہ سے زخمی بھی ہوا، تاہم انہوں نے یہ واضح طور پر نہیں بتایا کہ ان سے کسی کو محبت ہوئی یا نہیں؟
ریشم نے اپنا نام تبدیل کرنے کی وجہ بتا دی
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments