class="wp-singular post-template-default single single-post postid-15715 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

معروف امریکی گلوکار بریٹ جیمز اپنے نجی طیارے کے حادثے میں اہلیہ اور بیٹی سمیت ہلاک

معروف امریکی گلوکار اور رائٹر بریٹ جیمز اپنے نجی طیارے کے حادثے میں اہلیہ اور بیٹی سمیت ہلاک ہوگئے۔

گریمی ایوارڈ یافتہ کنٹری میوزک گیت ساز بریٹ جیمز اپنے نجی طیارے میں اہلیہ میلوڈی ولسن اور ان کی بیٹی میرل میکس ویل ولسن کے ساتھ پرواز کر رہے تھے کہ طیارہ شمالی کیرولائنا کے شہر فرانکلن کے قریب کھلے میدان میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں تینوں ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 57 سالہ گلوکار شمالی کیرولائنا میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار تھے، طیارے  نے امریکی شہر  نیش ول کے جان سی ٹیون ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی، جو ایک اسکول کے قریب کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے میں جہاز میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے کے مقام پر اسکول کے طلباء یا عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔پولیس نے حادثے کے بعد جائے وقوعہ کو مکمل سیل کردیا ہے، جبکہ حکام کی جانب سے فضائی حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter