پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ راحت فتح علی خان کئی گھنٹوں سے دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے رہے اور بعد میں انہیں گرفتار کر کے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راحت فتح علی خان کے سابق منیجر سلمان احمد نے ان کے خلاف دبئی حکام کو درخواستیں دے رکھی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ راحت فتح علی خان اپنے شوز کے سلسلے میں دبئی پہنچے ہیں۔واضح رہے کہ راحت فتح علی خان نے چند ماہ قبل اپنے منیجر سلمان احمد کو تنازع کے بعد فارغ کردیا تھا، دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی دائر کر رکھے ہیں۔
معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے دبئی میں اپنی گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ دبئی میں گانے ریکارڈ کروانے آیا ہوں، ہر چیز ٹھیک ہے۔راحت فتح علی خان نے مزید کہا کہ گھٹیا افواہوں پر کان نہ دھریں، ایسا کچھ نہیں ہے۔
Post your comments