class="post-template-default single single-post postid-11166 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کوئٹہ: ڈبل روڈ پر دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 21 زخمی

کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس وین کے قریب ہوا، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور21  زخمی ہوگئے، زخمیوں میں دو بچے اور چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمی افراد کو سول سنڈیمن اسپتال منتقل کر دیا گیا, جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے, دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے تاحال علم نہیں ہو سکا۔سنڈیمن اسپتال میں تمام ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کر لیا گیا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter