class="post-template-default single single-post postid-6580 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پنجاب: ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تصدیق کا عمل معطل، اوورسیز پاکستانی مشکلات کا شکار

پنجاب حکومت کی ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تصدیق کی ویب سائٹ گزشتہ 2 ہفتوں سے بند ہونے کے سبب جاپان میں مقیم پاکستانیوں کو لائسنس کے اجراء میں تاخیر کا سامنا ہے۔

ڈرائیونگ لائسنس کی آن لائن تصدیق کی ویب سائٹ گزشتہ 2 ہفتوں سے خراب ہونے کے سبب دنیا بھر میں مقیم پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔سفارتخانۂ پاکستان ٹوکیو کے کمیونٹی ویلفئر اتاشی عاشج لقمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ جاپان میں مقیم پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کے ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق نہیں کر پا رہے۔جاپان میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے حکومتِ پنجاب سے مذکورہ معاملے پر جلد از جلد نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ جاپانی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے پاکستانی لائسنس کی تصدیق ضروری ہے کہ جو سفارتخانۂ پاکستان کی ذمے داری ہے۔پنجاب حکومت کے محکمۂ لائسنس کی ویب سائٹ گزشتہ 2 ہفتوں سے بند ہونے کے سبب تصدیق کا یہ عمل رُکا ہوا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter