class="post-template-default single single-post postid-8155 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

محکمہ داخلہ پنجاب نے جہلم، راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز طلب کر لی

محکمہ داخلہ پنجاب نے جہلم، راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز طلب کر لی۔ 

لاہور سے محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کے 2، 2 ونگز کی خدمات طلب کی گئیں جبکہ جہلم میں رینجرز کی ایک کمپنی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز 22 نومبر سے غیر معینہ مدت کیلئے تعینات ہو گی۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ جہلم میں 22 سے 27 نومبر تک رینجرز تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ راولپنڈی، اٹک اور جہلم میں رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے رینجرز کی خدمات کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو باضابطہ درخواست بھجوا دی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter