لاہور1 نومبر2024 :وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف سے صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین کی ملاقات سینیٹر پرویز رشید اورسینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی اس موقع پر موجود تھے -ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، انڈسٹریز کو درپیش مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی -وزیر اعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ صوبے کو انڈسٹریل ہب بنائیں گے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے ۔ مریم نوازشریف نے کہاکہ نواجونوں کو بہتر روزگار کیلئے نئے فنی اداروں کو انڈسٹریز ڈیمانڈ کے مطابق اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔مہنگائی دوسروں صوبوں کے مقابلے میں کم ہے اور آنے والے دنوں میں مزید کم ہوگی۔شہریوں کو ہر طرح کا ریلیف دینے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ گجرات کے سیوریج کے مسئلہ کوترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا -صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق اور پاکستان مسلم لیگ ن ملکر صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے کام کررہے ہیں وزیراعلی مریم نواز بہترین وژن کے ساتھ صوبے کی عوام کی بھلائی کیلئے کام کر رہی ہیں ۔ بعد ازاں وزیراعلی مریم نواز نے چوہدری شافع حسین سے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اورمکمل صحت یابی کیلئے دعا کی٭۔
Home / News, Pakistan / وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف سے صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین کی ملاقات ۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف سے صوبائی وزیر صنعت وتجارت چوہدری شافع حسین کی ملاقات ۔



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی
Posted in: News, Sportsپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی […]
Read More
Post your comments