class="post-template-default single single-post postid-6451 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید 40 مریض سامنے آ گئے

پنجاب کے محکمۂ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے پنجاب بھر سے ڈینگی کے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے ڈینگی کے 40 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی سے 37، لاہور، بہاولپور اور میانوالی سے 1، 1 ڈینگی کا مریض سامنے آیا ہے۔

بارڈر ہیلتھ سروسز کی غفلت کے باعث منکی پاکس کا پانچواں کیس اسلام آباد سے پشاور پہنچ گیا۔

اس حوالے سے حکام کا  کہنا ہے کہ خلیجی ملک سے آنے والا منکی پاکس سے متاثر شخص 7 ستمبر کو اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا تھا، بارڈر ہیلتھ سروسز کی غفلت سے مریض ایئر پورٹ سے نکلا اور پشاور پہنچ گیا۔حکام نے بتایا کہ متاثرہ شخص نے ہوٹل میں قیام کیا اور پشاور میں ایک اسکن اسپیشلسٹ سے رابطہ کیا، اس شخص کا خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں ٹیسٹ ہوا، جس میں منکی پاکس پازیٹو آیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter