class="post-template-default single single-post postid-5946 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پی ٹی آئی کا اسلام آباد جلسہ منسوخ، یہ لوگ عمران کو نکالنا ہی نہیں چاہتے، علیمہ خان

 تحریک انصاف کا جمعرات 22اگست کواسلام آبادمیں ہونیوالا جلسہ منسوخ‘پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی جلسہ منسوخی کے فیصلے سے لاعلم‘تشویش کا اظہار‘اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی‘ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے جلسہ منسوخ ہونے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کی موجودہ لیڈرشپ عمران خان کو جیل سے نکالنا ہی نہیں چاہتی‘ فیصلے خود کرتے ہیں نام عمران خان کا لگا دیتے ہیںجبکہ اپوزیشن کے گرینڈ الائنس کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ جلسہ منسوخی سے قبل انہیں اعتماد میں کیوں نہیں لیاگیا‘اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی انتشار سے بچنے کیلئے جلسہ ملتوی کر دیا جائے۔چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ8ستمبر کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے جمعرات کو اسلام آباد میں شیڈول جلسہ ملتوی کر دیا۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter