وزیراعظم شہباز شریف کی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے 3 روز میں تیسری بار ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے شہباز شریف کو تمام قانونی، آئینی اور سیاسی آپشن استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نواز شریف کو آصف زرداری اور دیگر اتحادیوں سے رابطوں اور مشاورت سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق چھانگلہ گلی رہائش گاہ پر ہونے والی مشاورت میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی تھیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تحریک انصاف پر پابندی سمیت دیگر اقدامات پر عمل درآمد کی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق مشاورتی عمل میں کیے گئے تمام فیصلوں سے پارٹی کے سینیر رہنماؤں کو بھی اعتماد میں لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق محرم کے بعد وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی بلایا جائے گا جبکہ پارلیمنٹ کا اجلاس بھی شیڈول سے قبل بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، صدر ن لیگ کا تمام آئینی و قانونی آپشن استعمال کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، صدر ن لیگ کا تمام آئینی و قانونی آپشن استعمال کرنے کا مشورہ


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
پہلا ون ڈے: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹ سے جیت لیا۔ ویسٹ انڈیز کے 281 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صائم ایوب 5، عبداللّٰہ شفیق 29، بابر اعظم 47، سلمان آغا 23 اور محمد رضوان 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب […]
Read More
Post your comments