وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطا بق وزیراعظم کے بطورانچارج وزیرکےاختیارت سےمتعلق رولزآف بزنس1973میں اہم ترمیم کردی گئی ہے۔ نئی تر میم کے تحت وزیراعظم اپنےانچارج وزیرکےفرائض وزیرمملکت اورمشیرکوتفویض کرسکیں گے۔ تر میم کے تحت وزیراعظم وزیرمملکت اورمشیرکو انچارج وزیرکےمکمل یاجزوی اختیارات دے سکیں گے۔ فیصلہ وزارت یا ڈویژن کےفرائض کی آسان انجام دہی اور سبک رفتاری کےلیےکیا گیا ۔رولز آف بزنس کے تحت کسی وزارت یاڈویژن کاوفاقی وزیر نہ ہونے پروزیر اعظم انچارج وزیر ہوتے ہیں۔ اب وزیراعظم اپنےانچارج وزیر کےاختیارات وزیرمملکت اورمشیر کوتفویض کرسکیں گے۔ وزیراعظم وزراءکےدرمیان وزارتوں اورڈویژنزکاحکومتی بزنس تقسیم کرتےہیں۔وزیراعظم وفاقی وزیرکوایک یاایک سےزائد وزارت یاڈویژن کاقلمدان تفویض کرسکتےہیں۔ اس وقت وزیراعظم کےمشیروں کی تعداد چار اوروزرائےمملکت کی تعداد11 ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے اختیارات کی منتقلی کا اہم فیصلہ


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments