صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کے علاقائی روابط اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اور گوادر بندرگاہ خطے میں تجارت اور خوشحالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرینگے پاکستان کی جغرافیائی اہمیت اسے ایک منفرد حیثیت دیتی ہے، پاکستان تاجکستان سے بلوچستان تک پانی لانے کے مختلف امکانات پر غور کر رہا ہے اور اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے تعاون سے ایک فزیبلٹی سٹڈی مکمل کی جا چکی ہے،قدرتی تجارتی راہداری پاکستان ،چین، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کو آپس میں جوڑنے کا ذریعہ بن سکتی ہے ،پاکستان علاقائی روابط میںابھرتا ہوامرکز ہے گوادر کا مستقبل کی خوشحالی میں کلیدی کردار ہوگاوہ ایوانِ صدر میں پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس علاقائی روابط اور پاکستان، ابھرتے مواقع کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی، پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید، متحدہ عرب امارات میں قائم گلوبل کونسل آف ٹالرنس اینڈ پیس کے صدر احمد جروان المحمد، سفارتی نمائندوں، ماہرین تعلیم اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی، صدرنے کہا انہوں نے طویل اسیری کے دوران گوادر بندرگاہ کو ایک مشترکہ اقتصادی مرکز کے طور پر تصور کیا تھا جہاں چین سمیت دوست ممالک کیساتھ ملکر علاقائی تجارت اور روابط کو فروغ دیا جا سکے سی پیک اور گوادر بندرگاہ ہماری آنیوالی نسلوں کیلئے ثمرات لیکر آئینگے،تاریخی تجارتی راستوں کی بحالی سے خطے میں اقتصادی اور ثقافتی روابط مزید مضبوط ہونگے، سردار سرفراز بگٹی نے کہا جدید سہولیات سے آراستہ ہو کر گوادرعالمی سطح کی ایک اہم بندرگاہ میں تبدیل ہو جائیگی جو نہ صرف عالمی منڈیوں تک رسائی فراہم کریگی بلکہ علاقائی ممالک کیلئےبھی ایک گیٹ وے کا کردار ادا کریگی گوادر بلوچستان کے عوام کیلئے امید اور مواقع کی علامت ہے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / تاجکستان سے بلوچستان تک پانی لانے پر غور کر رہے ہیں، صدر زرداری
تاجکستان سے بلوچستان تک پانی لانے پر غور کر رہے ہیں، صدر زرداری


Weekly E Paper

Article
زمانہ ایٹمی، ہم مٹی کے تندور تحریر: نجیم شاہ
Posted in: News, Article(مزاحیہ آئینہ) دنیا ایٹم بم کے زور پر مریخ پر بستیاں بنانے کا سوچ رہی ہے اور ہم اب بھی اپنی عظمتِ رفتہ کے تندور میں کلچے لگا رہے ہیں۔ جب دُنیا مصنوعی ذہانت سے مستفیدہو رہی ہو، اے آئی روبوٹ نوکریاں چھین رہے ہوں،اور آپ خالہ کے ہاتھ کی بنی ’’روایتی روٹی‘‘ پر فخر […]
Read More-
ٹرمپ اور امن کا تمغہ‘‘ تحریر: نجیم شاہ
Posted in: Article, News -
-
-
ایک عورت اور وکیل کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں
Posted in: Article, News
sports
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 27 رنز پر آل آؤٹ کردیا
Posted in: Breaking News, News, Sportsآسٹریلیا نے تیسرے اور آخری ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کو 27 رنز پر آل آؤٹ کر کے 176 رنز سے ہرا دیا۔ کنگسٹن میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز ٹیم دوسری اننگز میں صرف 27 رنز بنا سکی، یہ مکمل ٹیسٹ اننگز کا دوسرا کم ترین ٹوٹل […]
Read More
Post your comments