میانوالی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملاخیل کے علاقے میں 10 سے 15 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد آپریشن کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی اطلاع ملنے پر پولیس فورس علاقے میں پہنچ گئی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کی جانب سے باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 9 خوارج ہلاک ہوگئے تھے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
خیر پور میں ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کے قریب فائرنگ سے مقدمے کی سماعت کے لیے عدالت آنے والے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
فائرنگ کا واقعہ خیر پور کے فائر بریگیڈ اسٹیشن روڈ پر پیش آیا ہے۔واقعے کے فوری بعد جاں بحق ہونے والے 2 افراد کی لاشوں اور 1 شدید زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شدید زخمی شخص نے بھی دم توڑ دیا۔پویس کے مطابق تینوں افراد مقدمے کی سماعت پر عدالت جا رہے تھے، واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔پولیس نے مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Post your comments