کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں پلاٹ میں لگی آگ کادائرہ مزید پھیل گیا ہے ، آگ بجھانے کیلئے امریکی ماہرین کی ٹیم کی خدمات حاص کرلی گئیں جبکہ گڑھے میں سیمنٹ بھرنے کی حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی کریک میں لگنے والی آگ 2ہفتے گزرنے کے باوجود مکمل طور پر قابو میں نہیں آسکی۔ متاثرہ مقام سے گیس کا اخراج جاری ہے، جس کے باعث گڑھے کی جسامت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آگ کی شدت برقرار ہے جبکہ گرم پانی کا اخراج بھی جاری ہے۔صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی ہدایت پر وزارتِ پیٹرولیم نے ایک امریکی ماہر ٹیم کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ امریکی ماہرین کورنگی کریک میں گیس اخراج اور آگ پر قابو پانے میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ اور یو ای پی ایل کی تکنیکی ٹیموں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔چیف سیکریٹری کے ترجمان کے مطابق، ماہرینِ ڈرلنگ، کمپلیشن اور سیفٹی پر مشتمل ٹیم نے متاثرہ مقام کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران یہ مشاہدہ کیا گیا کہ آگ کی شدت میں کوئی خاص کمی نہیں آئی ہے، جبکہ گیس کی مقدار کے باعث گڑھا مزید گہرا اور چوڑا ہو گیا ہے۔
کورنگی میں پلاٹ میں لگی آگ کا دائرہ مزید پھیل گیا


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments