پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا اداکار فواد خان اور اداکارہ صنم سعید کی متنازع ویب سیریز ’برزخ‘ پر ردِعمل سامنے آگیا ہے۔پاکستانی ہدایتکار عاصم عباسی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ویب سیریز کوبھارتی اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو پر ریلیز کیا گیا ہے اور اس سیریز کو پروڈیوس بھی بھارتی پروڈیوسرز نے ہی کیا ہے۔تاہم سیریز کی کاسٹ میں تمام پاکستانی اداکار شامل ہیں، مرکزی کردار فواد خان اور صنم سعید نے ادا کیا ہے۔اس ویب سیریز میں ہم جنس پرستی سے متعلق مواد دکھایا گیا ہے جس کی وجہ سے اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔اس حوالے سے پیمرا نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیریز ’برزخ‘ آن لائن پلیٹ فارم پر نشر کی جارہی ہے، آن لائن پلیٹ فارمز یا سوشل میڈیا پر موجود مواد نافذ العمل پیمرا قوانین کے تحت پیمرا کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قابلِ توجہ یہ امر ہے کہ یہ ڈرامہ/ سیریز کو پیمرا سے لائسنس یافتہ کسی بھی سیٹیلائٹ ٹی وی چینل سے نشر نہیں کیا جا رہا۔
فواد خان اور صنم سعید کی متنازع ویب سیریز ’برزخ‘ پر پیمرا کا ردِعمل



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
Posted in: News, Sportsمعاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا […]
Read More
Post your comments