class="post-template-default single single-post postid-5490 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پیرس اولمپکس، ارشد ندیم نے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کے جیولن تھرور ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ارشد ندیم نے اولمپکس میں 86.59 میٹر کی بیسٹ تھرو کی اور فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کا فائنل راؤنڈ 8 اگست کو ہوگا۔منگل کو ہونے والے جیولن تھرو کوالی فکیشن راؤنڈ میں گروپ بی میں شامل ارشد ندیم کو فائنل میں براہ راست جگہ بنانے کیلئے کم از کم 84 میٹر کی تھرو کرنا تھی تاہم انہوں نے پہلی باری میں ہی 86.59 میٹر کی تھرو کر کے کوالیفائی کرلیا۔ارشد ندیم اب 8 اگست کو جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں ایکشن میں ہوں گے۔ یہ ارشد ندیم کا اولمپکس میں مسلسل دوسرا فائنل ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس میں ارشد ندیم پانچویں پوزیشن پر رہے تھے۔واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کے آخری ایتھلیٹ اور میڈل جیتنے کی اُمید ارشد ندیم ہیں، پیرس اولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹس کا سفر ایک کے بعد ایک ختم ہوچکا ہے۔دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ارشد ندیم کو جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں پہنچنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے ارشد ندیم 8 اگست کو سونے کا تمغہ جیت کر قوم کو جشن آزادی کا تحفہ دیں گے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter