class="post-template-default single single-post postid-9031 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

کینیڈا کی جانب سے پاکستانی پوڈکاسٹر حافظ احمد کو آفیشل پِن اور سرٹیفکیٹ کا اعزاز

حکومتِ کینیڈا نے پاکستانی پوڈ کاسٹر حافظ احمد کو آفیشل پِن اور سرٹیفیکیٹ کے اعزاز سے نوازا ہے۔ 

یہ اعزاز کینیڈین پارلیمنٹ کی پاکستانی نژاد ممبر اور پارلیمانی سیکریٹری اقراء خالد نے دیا۔ حافظ احمد کو یہ اعزاز پاکستان اور بیرونِ ملک ای کامرس کے فروغ، نوجوانوں کی رہنمائی، پوڈکاسٹ کے ذریعے مثبت سوچ، بین المذاہب ہم آہنگی اور عام افراد کو بااختیار بنانے کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ کینیڈین رکنِ پارلیمنٹ اقراء خالد نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مثبت سوچ رکھنے والے پاکستانی نوجوان پاکستان کا سرمایہ ہیں اور کینیڈا اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter