پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران جاں بحق ہو گئے۔براڈ پیک ریسکیو ٹیم کیمپ ون پہنچ گئی جس نے مراد سدپارہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔ریسکیو ٹیم کے مطابق مراد سدپارہ کی لاش جاپانی کیمپ پہنچا دی گئی ہے اور 2 مزید کوہ پیما ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیس کیمپ پہنچ گئے ہیں۔آج 2 بجے تک مراد سدپارہ کی لاش بیس کیمپ پہنچا دی جائے گی، بیس کیمپ سے آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے میت اسکردو پہنچائی جائے گی۔ریسکیو ٹیم کے 4 ممبر رات ایک بجے بیس کیمپ سے روانہ ہوئے تھے، مراد سدپارہ ہفتے کے روز سر پر پتھر لگنے سے شدید زخمی ہوئے تھے۔ مراد سدپارہ نے کے ٹو سمیت 8 ہزار فٹ سے بلند 4 پہاڑ سر کیے تھے۔کوہ پیما مراد سدپارہ نے گزشتہ ہفتے کے ٹو کی بلندی سے کوہ پیما کی لاش کو اتارا تھا، وہ کے ٹو کی صفائی مہم کی قیادت کر رہے تھے۔
Home / Breaking News, News, Sports / پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران جاں بحق
پاکستانی کوہ پیما مراد سدپارہ براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران جاں بحق



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
Posted in: News, Sportsمعاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا […]
Read More
Post your comments