میزبان سری لنکا نے پاکستان کو تین وکٹ سے شکست دیکر ویمن ایشیا کپ کے فائنل کے کوالیفائی کرلیا۔ انڈیا ویمن نے بنگلادیش کو ہراکر فائنل میں جگہ بنالی۔دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چار وکٹ پر 140 رنز بنائے۔ منیبہ علی 37 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہیں۔ گل فیروزہ نے 25 رنز اور کپتان نڈا ڈار نے 23 رنز بنائے۔ فاطمہ ثناء 23 اور عالیہ ریاض 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ جواب میں پاکستان ویمن نے 19 رنز پر دو سری لنکن بیٹرز کی وکٹیں حاصل کیں، لیکن کپتان چماری اتاپتو نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔انوشکا سنجیونی 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں، سری لنکا ویمن نے ہدف ایک گیند قبل 7 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ سعدیہ اقبال نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں انڈیا ویمن نے بنگلادیش ویمن کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔سری لنکا اور انڈیا کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائےگا۔
پاکستان ویمنز ٹیم کو ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں شکست
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 28-11-2024
Read Moresports
دکن گلیڈی ایٹرز تیسری بار ابوظہبی ٹی 10 کی چیمپئن بن گئی
Posted in: News, Sportsابوظہبی :ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ 2024 کا فائنل جو دکن گلیڈی ایٹرز اور مورس ول سمپ آرمی کے درمیان زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا وہ شائقین کے لیے مکمل تفریح ی ثابت ہوا۔ 105 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہدف 8 وکٹوں سے حاصل […]
Read More-
پاکستان نے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا
Posted in: News, Sports -
Post your comments