پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ترنول جلسہ ملتوی کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم آج کا جلسہ ملتوی کر رہے ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ عاشورہ کے بعد ہو گا، ہم نے قانون کا سہارا لیتے ہوئے آج ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی۔انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کے بغیر کوئی سیاسی عمل مکمل نہیں ہو سکتا، ہم نے سیاسی کمیٹی میں فیصلہ کیا ہے آج کا جلسہ ملتوی کر رہے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ آج کے جلسے میں اسلام آباد انتظامیہ نے اجازت دے رکھی تھی، رات پولیس آئی اور جلسے کا علاقہ سیل کر دیا۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ڈی سی اسلام آباد نے آرڈر پر دستخط کیے ہوئے تھے، عدالت کے احکامات کے باوجود رات گئے جلسے سے سامان اٹھایا، خود ہی ترنول کی جگہ ہمیں جلسہ کے لیے دی تھی، پی ٹی آئی کارکنان کے ڈر سے این او سی معطل کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کا اجازت نامہ (این او سی) معطل کر دیا تھا۔اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 3 جولائی 2024ء کو ہتھیاروں کا ذخیرہ ملا ہے، محرم کے باعث جلسہ محفوظ بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی افرادی قوت دستیاب نہیں۔چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ جاری کیے گئے، سیکیورٹی الرٹ کے مطابق محرم کے دوران دہشت گرد کارروائیوں کے خطرات ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف نے ترنول جلسہ ملتوی کردیا، اب کب ہوگا؟
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
Posted in: News, Sportsپاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر منعقدہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق شیڈول کے مطابق ایونٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ نیوٹرل وینیو ممکنہ طور […]
Read More
Post your comments