پاکستان نے ایران کو شاہین تھری میزائل فراہم کرنے اور بنگلہ دیش کے معاملات میں پاکستان کا ہا تھ ہونے کے بھارتی الزام کی تردیدکردی۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی پاکستان کے ایران کو شاہین 3میزائل کی فراہمی کی رپورٹس صریحا ًغلط اور بے بنیاد ہیں، ایسی بے بنیاد رپورٹس کےپس پردہ ماخذ اور پس منظر میں بدنیتی پر مبنی ایجنڈے پر غور کرنا چاہیے. بنگلہ دیش میں حالیہ واقعات میں پاکستان کے ملوث ہونے کی تمام رپورٹس کو سختی سے مسترد کرتے ہیں یہ رپورٹس بھارت کے ذہنی جنون کی عکاسی ہیں، اسرائیل کے ساتھ کو ئی تجارتی تعلقات نہیں، پاکستان ہمیشہ کشمیر اور غزہ کا ز کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا،مشرق وسطی میں بہر صورت جنگ سے بچا جا ئے. پاکستان نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت کی اور غزہ سے محاصرہ اٹھانے کا مطالبہ کیا، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں عسکریت پسندی میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی الزامات مسترد کرتا ہے۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / پاکستان نے ایران کو شاہین تھری میزائل فراہم کرنے کی تردید کردی
پاکستان نے ایران کو شاہین تھری میزائل فراہم کرنے کی تردید کردی
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Posted in: E Paper 2024, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 19-12-2024
Read MoreArticle
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, Newsپاکستان اور چین کے درمیان مثالی تعلق شاید ایک تبدیلی کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی وجہ تین عوامل ہیں۔ یہ بات چین کی حکومت کی دعوت پر بیجنگ اور شنگھائی کا دورہ کرنے والے پاکستانی وفد کے حالیہ دورے میں سامنے آئی۔ وفد میں جیو اور دی نیوز کا یہ نمائندہ بھی شامل […]
Read Moresports
نوجوانوں کو ٹی 10 کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملا، عامر سہیل
Posted in: News, Sportsکینڈی :پالی کیلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی سری لنکا ٹی 10 سپر لیگ تازہ ترین اضافہ ہے جس نے شائقین کو ٹی 10 کرکٹ دیکھنے میں دلچسپی پیدا کردی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز عامر سہیل کا کہنا ہے ٹی 10 جیسے فارمیٹ میں بلے بازوں کو تیزآغاز کرنے اور […]
Read More
Post your comments