پاکستان اور بنگلہ دیش کی فوجی قیادت کا دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور ‘دوطرفہ شراکت داری کو کسی بھی بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ‘بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف افسرلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن کا وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو اورجوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ‘ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تفصیلی ملاقاتیں ‘خطے میں ابھرتی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال اور دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم کیا گیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بنگلہ دیش کے پرنسپل اسٹاف آفیسرلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر خطےکی صورت حال پرتبادلہ خیال اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پرغور کیا گیا اور دونوں جانب سے مضبوط دفاعی تعلقات کی اہمیت پر زور دیاگیا‘ملاقات میں دونوں برادرممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خطے میں امن واستحکام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعاون کے ذریعےعلاقائی سلامتی میں تعاون جاری رکھیں۔ قبل ازیں بنگلہ دیشی وفد نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تفصیلی ملاقات کی۔پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے‘پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے‘ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی اور سرحد پار سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے پر اختلاف ہے‘ یہ اختلاف اس وقت تک رہے گا جب تک وہ اس مسئلے کو دور نہیں کرتے‘ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے‘ریاست ہے تو سیاست ہے‘ خدا نخواستہ ریاست نہیں تو کچھ بھی نہیں‘ انسان خطا کا پتلا ہے‘ ہم سب غلطیاں کرتے ہیں لیکن ان غلطیوں کو نہ ماننا اور ان سے سبق نہ سیکھنا اس سے بھی بڑی غلطی ہے‘ عوام اورفوج میں خلیج کا جھوٹا بیانیہ بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے ۔جنرل سید عاصم منیر کی دورہ پشاور کے دوران سیاسی قیادت سے ملاقات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا خیبر پختونخوا کے سیاسی قائدین سے بات چیت میں کہنا تھاکہ خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر کوئی آپریشن کیا جارہاہے نہ ہی فتنہ الخوارج کی پاکستان کے کسی بھی علاقے میں عملداری ہے‘ صرف انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کارروائی کی جاتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کیا فساد فی الارض اللہ کے نزدیک بہت بڑا گناہ نہیں ہے؟۔ہم سب کو بلا تفریق اور تعصب، دہشت گردی کے خلاف یک جا کھڑا ہونا ہوگا‘جب ہم متحد ہو کر چلیں گے تو صورتِ حال جلد بہتر ہو جائے گی۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / پاکستان، بنگلہ دیش، بیرونی مداخلت کے خلاف متحد، بنگلہ دیشی فوجی وفد کا دورہ
پاکستان، بنگلہ دیش، بیرونی مداخلت کے خلاف متحد، بنگلہ دیشی فوجی وفد کا دورہ
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 06-02-2025
Read MoreArticle
کشمیر کا معاملہ: انسانی حقوق بارے آزمائش تحریر : سیدہ کوثر فاطمہ
Posted in: Article, Newsکسی زمانے میں ”زمین پر جنت” کے نام سے مشہور مقبوضہ کشمیر کی محصور وادی، انسانی حقوق کی عالمگیریت کے تصور کے لئے سخت چیلنج بن گئی ہے کیونکہ 9 لاکھ سے زیادہ بھارتی قابض فوجیوں کو بے گناہ کشمیریوں کو قتل کرنے، اغوا کرنے، تشدد کرنے اوران کی تذلیل کرنے سمیت لامحدود اختیارات حاصل […]
Read More-
-
-
-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News
sports
بابر اعظم اور محمد رضوان کی انٹرنیشنل رینکنگ نیچے چلی گئی
Posted in: News, Sportsانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بہترین بلے بازوں کی فہرست میں قومی کرکٹر محمد رضوان 16 ویں اور بابر اعظم 19 ویں نمبر پر موجود ہیں۔انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 3 درجے […]
Read More
Post your comments