class="post-template-default single single-post postid-7182 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

پاکستان اور تاجکستان کے مابین دوستی اور تعاون کا پائیدار رشتہ ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کے مابین دوستی اور تعاون کا پائیدار رشتہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ایس سی او اجلاس میں تاجکستان کی فعال اور تعمیری شرکت کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے رواں برس جولائی میں دوشنبہ کے اپنے نتیجہ خیز دورے کا بھی ذکر کیا، اور دو طرفہ تعلقات کی مثبت سمت میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا دونوں ممالک کو مشترکا مفاد کے تمام شعبوں میں قریبی تعاون مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر تاجک وزیراعظم نے کہا کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان تعاون کی وسیع استعداد موجود ہے۔انکا کہنا تھا کہ تاجکستان،  پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ تاجک وزیراعظم نے حکومت پاکستان کا تاجکستان کو پاکستان سے چینی برآمد کرنے کی اجازت پر شکریہ ادا کیا

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر اسلام آباد پہنچ گئے۔

بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر کو لانے والے بھارتی ایئر فورس کے خصوصی طیارے نے 3 بج کر 26 منٹ پر نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا۔بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر دہلی سے خصوصی طیارے میں پاکستان کے لیے روانہ ہوئے تھے۔بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر اور ان کی ٹیم کا نور خان ایئر بیس پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔جے شنکر وزیرِ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے دی جانے والی ضیافت میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے، جس میں میزبان پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے اعظم اور دیگر اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter