وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاک ترکیہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔
وزیراعظم نے جموں و کشمیر پر ترکیہ کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان بھی بنیادی مفادات پر ترکیہ کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نےصدر رجب طیب اردوان کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انھوں نے ترک صدر کو جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے پاک ترک تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع میں تعاون مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
Post your comments