پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں اور انکے معاون انفراسٹرکچر کیخلاف جاری آپریشن غضب للحق عارضی طور پرمعطل کرنے کا اعلان کیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عیدکے احترام اور برادر ممالک سعودی عرب، ترکیہ اور قطر کی درخواست پر 5 روز کارروائی رکی رہے گی، تاہم جنگ بندی کے دوران حملہ ہوا تو دوبارہ شدت سے آپریشن ہوگا، جبکہ پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ افغان عوام سے کوئی لڑائی نہیں ، انہیں تو خود دہشت گردوں نے یر غمال بنا رکھا ہے، کابل میں اصل ٹارگٹ افغان طالبان کے گولہ بارود، ڈرون طیاروں کا ڈپو تھا، سویلینز کی ہلاکتوں کا پراپیگنڈہ جھوٹ ہے، طالبان کے اکثر جنگجو وردی نہیں سویلین لباس پہنتے ہیں، پاکستان افغان طالبان سے مذاکرات کیلئے تیارہے لیکن پہلے دہشت گردوں کو ہمارے حوالے کریں، دوسری جانب پاکستان کی طرف سے کارروائی روکنے پر افغان طالبان کا بھی پاکستان پر حملے نہ کرنے کا اعلان کیا ہے افغان طالبان حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا کہ جنگ نہیں سفارتکاری سے معاملہ حل کرنیکی کوشش ہے۔ جبکہ قطر میں امارت اسلامیہ کے سفیر سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ افغانستان یہ تحریری یقین دہانی کروا سکتا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کی جانب سے بدھ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ آنے والے اسلامی تہوار عیدالفطر کے پیش نظر حکومت پاکستان نے اپنی جانب سے اقدام اٹھاتے ہوئے اور برادر اسلامی ممالک مملکت سعودی عرب، ریاست قطر اور جمہوریہ ترکیہ کی درخواست پر افغانستان میں دہشت گردوں اور ان کے معاون انفراسٹرکچر کے خلاف جاری آپریشن غضب للحق میں عارضی وقفہ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ وقفہ 18 اور 19 مارچ کی درمیانی شب سے 23 اور 24 مارچ 2026 کی درمیانی شب تک موثر رہے گا۔ علاوہ ازیں جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ افغان طالبان کو فیصلہ کرنا ہےکہ ان کیلئے ٹی ٹی پی اہم ہے یا پاکستان، ان کیلئے دہشت گردی اہم ہے یا امن۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغان طالبان رجیم نے دہشت گردوں کو اپنے پاس چھپا کر رکھا ہوا ہے، حتیٰ کہ سرکاری عمارتوں میں بھی دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں، پاکستان بات چیت کیلئے تیار ہے لیکن پہلے دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کرو اور اپنے ملک میں دہشت گردی کے مراکز کو ختم کرو ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ دنیا کو پتہ ہونا چاہیے افغان طالبان نے صومالیہ کی الشباب کو دعوت دی ہےکہ افغانستان آجائیں آپ کو جگہ دیتے ہیں، اسامہ کے بیٹے کے ساتھ بھی انکا رابطہ ہے اور حمزہ بن لادن کو کہا ہےکہ افغانستان آجائیں آپ کو جگہ دیتے ہیں۔ افغانستان پوری دنیا کے دہشت گردوں کا مرکز بنا ہوا ہے، پاکستان نے ان کا راستہ روکا ہوا ہے، یہ صرف پاکستان کے عوام کی جنگ نہیں یہ خطے اور پوری دنیا کی جنگ ہے جو ہم لڑ رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی نےکابل میں افغان رجیم کے اسلحے کے ذحیرے اور ڈرون اسٹوریج کو نشانہ بنایا جو پاکستان کیخلاف دہشت گردی میں استعمال ہو رہا تھا ، یہ کارروائی بھی افغان طالبان کے ان 53 حملوں کے جواب میں کی گئی جو انہوں نے پاکستان میں ہماری چیک پوسٹوں پر کیے۔ شروع انہوں نے کیا ہے، پاکستان نے جواب دیا ہے ، ہم دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کرتے ہيں تو یہ اپنی ملیشیا لےکر وہاں پہنچ جاتے ہیں ، ہم نے ان کی 81 لوکیشنز پر اسٹرائیک کی ہیں اور یہ سارے حملے دہشت گردوں کو سپورٹ کرنے والے انفرا اسٹرکچر پر کیے گئے ہیں ، یہ وہ تمام انفرا اسٹرکچر ہيں جہاں سے پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کو سپورٹ مل رہی تھی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ گولہ بارود پھٹنے سے جو دھماکے ہوئے انہیں پورے شہر نے دیکھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان منشیات کے عادی افراد کو خودکش حملوں کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف استعمال ہونے والے ڈرون افغان طالبان کو بھارت فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان کی افغان عوام سے کوئی لڑائی نہیں انہیں تو خود دہشتگردوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ دوسری جانب افغان طالبان کی حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے بدھ کے روز کہا کہ پاکستان کی طرف سے تازہ ترین اور سینکڑوں افراد کی ہلاکت کی وجہ بننے والے فضائی حملے کا بدلہ لیا جائیگا۔
آپریشن غضب للحق عارضی معطل.حکومت


Archives
Weekly Nawai Pakistan E Paper
Article
عمر جلووں میں بسر ہو. تحریر ظفر محمد خان
Posted in: Articles, Homeجب میں نے انجینئرنگ مکمل نہیں کی تھی میں ٹیلی فون ڈیپارٹمنٹ میں کام کرتا تھا اور میری اپنے سپروائزر سے جو کافی سینیئر تھا ہاتھا پائی والی لڑائی ہو گئی اور ایک اسٹیج ایسا ایا کہ میں نے اس کو دھاڑ لگائی کہ تو میرے باپ کے برابر ہے ورنہ میں تجھے گاڑ دیتا […]
Read More








Post your comments