مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران ایک فیشن شو کے انعقاد پر سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔اس تقریب کو فحاشی اور ریاستی ثقافتی اقدار کے خلاف قرار دیا جا رہا ہے، جس پر عوامی حلقوں میں شدید غصہ اور مذمت کی جا رہی ہے۔ اس معاملے پر سابق وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللّٰہ نے بھی اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔عمر عبداللّٰہ نے کہا کہ جو تصاویر اور ویڈیوز میں نے دیکھی ہیں، ان میں مقامی روایات اور مذہبی اقدار کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے، وہ بھی رمضان جیسے مقدس مہینے میں، عوام کے صدمے اور غصے کو میں مکمل طور پر سمجھتا ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے اور اس سلسلے میں سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔سری نگر کی جامع مسجد کے خطیب اور حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے اس فیشن شو کو شرم ناک اور ناقابلِ برداشت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ رمضان جیسے مقدس مہینے میں ایک فحش فیشن شو کا انعقاد کیا گیا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، یہ وادی کی صوفیانہ اور مذہبی اقدار کے سراسر خلاف ہے۔میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ اس بے حیائی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس میں ملوث افراد کو فوری طور پر جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔یہ معاملہ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر بھی شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ صارفین نے اس تقریب کے منتظمین اور حکومتی اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان جیسے مقدس مہینے میں ایسی سرگرمیاں ناقابلِ قبول ہیں۔
مقبوضہ کشمیر: رمضان کے مقدس مہینے میں فیشن شو پر شدید ردِعمل


Weekly E Paper

Article
سفید پوشی اور نمبر پلیٹیں! (شیخ خالد زاہد)
Posted in: Article, Newsاگر آپ کے محلے کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے روزانہ کوئی نا کوئی چھوٹا موٹا حادثہ رونما ہوتا ہے، آپ کے محلے کے گٹر بغیر ڈھکن کے ہیں اور گندے پانی کی نکاسی کا کوئی باقاعدہ نظام کارگر نہیں ہے جس کی وجہ سے علاقہ بدبو زدہ رہتا ہے، […]
Read Moresports
کیمبرج میں پنڈلی کی سرجری ہوئی، اب بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں: ارشد ندیم
Posted in: News, Sportsاولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھروور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کیمبرج میں پنڈلی کی ایک سرجری ہوئی تھی اب میں بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فزیو نے بھی میری ریکوری کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ارشد ندیم نے کہا ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن ستمبر میں […]
Read More
Post your comments