ہرارے:نیو یارک لاگوس اسٹرائیکرز نے زیم افرو ٹی 10 ٹورنامنٹ کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ۔ اس میں کئی نئے چہرے شامل کئے گئے ہیں جو نیویارک لاگوس اسٹرائیکر کی زیم افرو ٹی 10 ٹورنامنٹ میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کا عزم ظاہر کرتی ہے۔ نیویارک لاگوس اسٹرائیکرز کے 16 رکنی اسکواڈ میں رکنی اسکواڈ میں تھیسارا پریرا، بنورا فرنینڈو، آصف علی، بلیسنگ مزاربانی، نجیب اللہ زدران، اکھلیش بوڈگم، اوشین تھامس ، ایوشکا فرنینڈو، رویشا ستھاسارا، جوشوا بشپ، مطیع اللہ خان، نیومین نیاموری، نیاشا مایاوو، ڈیون مائرز، کلائیو مدنڈے اور ریان برل شامل ہیں۔ سری لنکن کرکٹ کھلاڑی ایوشکا فرنینڈو ان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہیں اسٹرائیکرز نے ایک اہم رکن قرار دیا ہے۔ ٹیم کے مالک ساگر کھنہ نے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ میں شامل کردہ نئے کھلاڑیوں سے متعلق بہت پرجوش ہوں۔ ان لوگوں کے پاس مہارت اور حکمت عملی ہے جسے ہمیں بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ صحیح توازن تلاش کرنا ضروری ہے اور انہیں اس میں کوئی شبہ نہیں یہ تازہ اضافہ ٹیم کے لئے بہتر ثابت ہوگا۔
زیم افرو ٹی 10 سیزن 2 کا پہلا میچ ڈربن وولوز اور بنگلہ ٹائیگرز کے درمیان ہوگا ، شیڈول جاری
ہرارے :زیم افرو ٹی 10 کے دوسرے سیزن کی تیاریاں جاری ہیں۔ فرنچائزز نے اپنے اپنے اسکواڈ مکمل کرلئے ہرارے اسپورٹس کلب 21 ستمبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ ٹورنامنٹ کا مکمل شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔ زیم افرو ٹی 10 کے سیزن 2 میں ٹیمیں 9 دن تک مقابلہ کریں گی۔ ہر روز تین میچز کھیلے جائیں گے جن میں سے پہلا میچ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے کھیلا جائے گا۔ دن کا دوسرا میچ مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجکر 15 منٹ جبکہ دن کا تیسرا میچ مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔ ایک شاندار افتتاحی تقریب بھی شیڈول ہے اور یہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگی۔ 29 ستمبر کو فائنل شام ساڑھے پانچ بجے کھیلا جائے اس روز ایک عظیم الشان اختتامی تقریب ہوگی۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میں ڈربن وولوز کا مقابلہ جوبرگ بنگلہ ٹائیگرز سے ہوگا جس کے بعد کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی اور ہرارے بولٹس میدان میں اتاریں گے جبکہ دن کا تیسرا اور آخری میچ میں بولاوایو بریو جیگوارس اور نیویارک لاگوس اسٹرائیکرز مدمقابل ہوں گی۔زیم افرو ٹی 10 کے لیگ مرحلے میں مجموعی طور پر 21 میچز کھیلے جائیں گے اور اس کے بعد ناک آؤٹ مرحلے کا آغاز ہوگا۔ کوالیفائر 1 میں ٹاپ 2 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جس کی فاتح ٹیم فائنل میں جائے گی۔ اس کے بعد تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں ایلیمنیٹر کھیلیں گی جہاں فاتح ٹیم کا مقابلہ کوالیفائر 1 کی رنر اپ ٹیم سے ہوگا۔ کوالیفائر 2 جیتنے والی ٹیم فائنل میں کوالیفائر 1 کی فاتح سے کھیلے گی۔
Post your comments