شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ہیلی کاپٹر پر 3 غیر ملکی پائلٹس سمیت 14 مسافر سوار تھے، تینوں پائلٹس کا تعلق روس سے ہے۔ترجمان ماڑی پیٹرولیم نے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر پر سوار 6 افراد ہلاک اور 8 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ہیلی کاپٹر شمالی وزیرستان میں پرواز کے دوران آئل فیلڈ کے قریب گر کر تباہ ہوا، حادثہ تکنیکی وجوہات کے باعث پیش آیا، حادثے کا علاقے میں سیکیورٹی کی صورتِ حال یا دہشت گردی سےکوئی تعلق نہیں۔ترجمان نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر شیوا وزیرستان بلاک میں پرسنل ٹرانسپورٹیشن فراہم کر رہا تھا، پاک فوج اور دیگر اداروں کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ترجمان ماڑی پیٹرولیم کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ ہوا تھا اور ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا، حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
Home / Breaking News, News, Pakistan / شمالی وزیرستان: ماڑی پیٹرولیم کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک
شمالی وزیرستان: ماڑی پیٹرولیم کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک



Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 13-03-2025
Read More
Article
اللہ بہ نفس قران
Posted in: News, Article-
شہباز کی پرواز ، بہترین کارکردگی کا ایک سال
Posted in: News, Article -
-
-
sports
جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِاعظم نے بلا لیا
Posted in: News, Sportsمعاشی تنگی کے سبب سڑک کنارے جلیبیاں بیچنے والے پاکستان کے نوجوان فٹبالر محمد ریاض کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلا لیا۔ ہنگو میں قومی فٹبالر محمد ریاض کی جلیبیاں بیچنے کی خبر ’جیو نیوز‘ پر چلائی گئی تھی جس کے بعد اب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فٹبالر کو وزیرِ اعظم ہاؤس بلا […]
Read More
Post your comments