class="post-template-default single single-post postid-7101 single-format-standard kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

نوح بٹ 120 کلوگرام کیٹیگری میں پاور لفٹنگ کے نئےکامن ویلتھ چیمپئن بن گئے

جنوبی افریقا میں جاری کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوح بٹ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 120 کلوگرام کیٹیگری میں پاور لفٹنگ کے نئے کامن ویلتھ چیمپئن کا ٹائٹل حاصل کر لیا۔

چیمپئن شپ میں پاکستان کے ٹاپ لفٹر نے تین گولڈ اور ایک برانز میڈل جیتا۔نوح بٹ نے 120 کلوگرام کی اوپن کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے بینچ پریس اور اسکواٹ میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔انہوں نے اسکواٹ کیٹیگری میں 370 کلوگرام کا وزن اٹھا کر گولڈ میڈل جیتا، جب کہ بینچ پریس میں انہوں نے 210 کلوگرام کا وزن اٹھا کر ایک اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔نوح بٹ نے ڈیڈ لفٹ کی کیٹیگری میں 280 کلوگرام وزن اٹھا کر برانز میڈل بھی حاصل کیا۔ اوپن کیٹیگری میں انہوں نے مجموعی طور پر 860 کلوگرام کا وزن اٹھا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔نوح بٹ اس سے قبل ویٹ لفٹنگ میں بھی پاکستان کے لیے متعدد میڈلز حاصل کر چکے ہیں تاہم پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن سے اختلافات کے بعد انہوں نے ویٹ لفٹنگ سے پاور لفٹنگ کے کھیل میں سوئچ کرلینوح دستگیر بٹ کی مزید کامیابیوں کےلیے قوم سے دعاؤں کی درخواست ہے کہ وہ انشاءاللّٰہ چار گولڈ میڈلز کے ساتھ وطن واپس آئیں۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter