شارجہ : شارجہ واریئرز نے نیوزی لینڈ کےبہترین فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کو ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے آمدہ ایڈیشن کے لئے اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے وہ شارجہ واریئرز کی قیادت کریں گے۔ گیند کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت اور نچلے آرڈر کے بلے بازی کی وجہ سے پہچانے جانے والے ساؤتھی اپنے کیریئر کے مختلف مراحل میں مختلف فارمیٹس میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کرچکے ہیں۔ 19 برس کی عمر میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کرنے والے نیوزی لینڈ کے اس کھلاڑی نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کیا جس کے بعد انہوں نے اپنے ملک کے لئے ون ڈے اور ٹیسٹ میں اپنا پہلا میچ کھیلا۔ انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میں ڈیبیو پر ساؤتھی کی پہلی بین الاقوامی وکٹ پال کولنگ ووڈ کی تھی۔ مجموعی طور پر انہوں نے 126 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں اور 16.7 کے اسٹرائیک ریٹ سے 8 کی اکانومی کے ساتھ 164 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔شارجہ واریئرز کا کہنا ہے کہ ساؤتھی کا تجربہ آئی ایل ٹی 20 کے آئندہ سیزن کے لئے ٹیم کو تقویت دے گا۔ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کا آغاز 11 جنوری سے ہوگا اور شارجہ واریئرز اپنا پہلا میچ 12 جنوری کو گلف جائنٹس کے خلاف کھیلے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹم ساؤتھی نے کہا کہ شارجہ وارئرز کے پاس شاندار اسکواڈ موجود ہے جس میں جارحانہ بلے باز اور ہوشیار اور ہنرمند بولرز موجود ہیں۔ یہ کپتانی کرنے اور اس طرح کے باصلاحیت کرکٹرز کے گروپ میں رہنے کے لئے واقعی ایک دلچسپ وقت ہوگا۔ ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ میری بات چیت بھی اب تک بہت نتیجہ خیز رہی ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ایک اچھا سیزن ہوگا۔ میں ٹیم میں شامل ہونے اور اس کی قیادت کرنے کے لئے واقعی پرجوش ہوں۔
Home / News, Sports / آئی ایل ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کے آئیکون ٹم ساؤتھی شارجہ واریئرز کے کپتان مقرر
آئی ایل ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کے آئیکون ٹم ساؤتھی شارجہ واریئرز کے کپتان مقرر
Weekly E Paper
Weekly Nawai Pakistan E Paper 30-01-2025
Posted in: E Paper 2025, News, Weekly Nawai Pakistan E PaperAll Weekly Nawai Pakistan E Paper 30-01-2025
Read MoreArticle
Feb. 5 Kashmir Solidarity Day Independence of Kashmir is not far away by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan
Posted in: Article, NewsFeb. 5 Kashmir Solidarity Day Independence of Kashmir is not far away by Prof. Shaukat Pervez Mussarat Awan Chairman Kashmir Freedom front Austria President Pakistan Press Club Austria One Should not forget that the people of Pakistan and Kashmiris around the World commemorate 5th February each year as Kashmir Solidarity Day. This day is commemorated […]
Read More-
-
-
امامِ مبین بنفس قرآن
Posted in: Article, News -
پاک چین مثالی تعلقات تبدیلی کی طرف گامزن؟
Posted in: Article, News
sports
چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت
Posted in: News, Sportsآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 23 فروری کو دبئی میں شیڈول پاک بھارت ٹاکرے کے فروخت ہونے والے ٹکٹس کی کُل قیمت سامنے آ گئی۔ پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت ہوئے ہیں۔یہی نہیں چیمپئنز ٹرافی کے دیگر میچز کے ٹکٹس کی بھی حیران کُن فروخت ہوئی ہے۔چیمپئنز […]
Read More
Post your comments