اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو ایک سال کی کوشش کے باوجود یرغمالیوں کو نہ چھڑا سکے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نے یرغمالیوں کو رہا کرانے والوں کو 50 لاکھ ڈالرز کا لالچ دے ڈالا۔اس حوالے سے نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ سے یرغمالیوں کو بحفاظت نکال لانے پر ہر یرغمالی کے عوض 50 لاکھ ڈالرز دیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یرغمالیوں کو رہا کرانے والوں کو اہلِ خانہ سمیت غزہ سے انخلاء کرائیں گے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر وحشیانہ حملے جاری ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان وحشیانہ حملوں میں مزید 50 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے۔لبنان پر بھی اسرائیلی بم باری جاری ہے جس میں حزب اللّٰہ کے اہم کمانڈر علی دویک سمیت متعدد افراد شہید ہو گئے۔اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب اور شمالی علاقوں میں حزب اللّٰہ کے راکٹ حملوں میں 1 خاتون ہلاک جبکہ 12 سے زائد اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔
Post your comments