چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار آئیڈیاز 2024 کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر نیول چیف نے غیر ملکی عسکری حکام اور دفاعی صنعت کے نمائندگان اور نمائش کے شرکا سے ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بحری دفاعی ٹیکنالوجی میں ترقی، عالمی دفاعی رجحان اور مستقبل کے تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر نیول چیف نے علاقائی سلامتی کو مستحکم کرنے میں بین الاقوامی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے کہا آئیڈیاز 2024 کا دورہ دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے اور عالمی دفاعی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا مظہر ہے۔
Post your comments