آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ وقف بل کے ذریعے نریندر مودی ہمارے سینے پر گولی چلارہے ہیں۔
وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف بھارت میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی اپیل پر جمعۃ الوداع کو ملک گیر احتجاج کیا گیا۔نمازیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر نماز جمعہ ادا کی، اس پر اسد الدین اویسی نے کہا کہ وقف بل کے ذریعے نریندر مودی ہمارے سینے پر گولی چلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ہندوؤں اور سکھوں کے بورڈ کے رکن صرف ہندو اور سکھ بن سکتے ہیں، تو ہم مسلم پرسنل لا بورڈ میں غیر مسلموں کو کیسے رکن بنادیں؟بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندر بابو نائیڈو نے مسلمانوں کے ساتھ افطار ڈنر میں شرکت کی، نماز مغرب کی ادائیگی میں پہلی صف میں کھڑے ہوئے، انہوں نے وقف جائیدادوں کی حفاظت کا وعدہ بھی کیا۔
بھارت میں مسلمان دشمنی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص کو ہولی کا رنگ نہ لگوانے پر قتل کردیا گیا۔
ریاست اتر پردیش کے شہر اُناؤ میں ہولی کے رنگ نہ لگوانے پر انتہاپسندوں نے 53 سالہ محمد شریف کو بدترین تشدد کرکے قتل کردیا۔پولیس نے قاتلوں کو تو نہ پکڑا، قاتلوں کی گرفتاری کےلیے احتجاج پر مقتول کے اہلخانہ کے خلاف ہی پرچہ کاٹ دیا۔پولیس کے رویے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔دوسری جانب مرحوم محمد شریف کے بہنوئی کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر کا فرد چلا گیا، ہم نے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف درخواست دی لیکن پولیس نے ہمارے خلاف ہی مقدمہ کردیا۔ تاہم بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ واقعے میں شریف کے خاندان کے تین افراد سمین 117 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ محمد شریف نے اہلیہ پانچ بیٹیا اور ایک بیٹا سوگوار چھوڑے ہیں۔
Post your comments