class="wp-singular post-template-default single single-post postid-13585 single-format-standard wp-theme-resolution eio-default kp-single-standard elementor-default elementor-kit-7">

نادیہ خان محلے کی عورت بن کر نہ چیخیں، وقار سے بات کریں: ثروت گیلانی

اداکارہ اور سماجی کارکن ثروت گیلانی نے حال ہی میں میزبان نادیہ خان کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ساتھی فنکاروں کے خلاف جس انداز میں بول رہی ہیں، وہ ناصرف غیر مناسب ہے بلکہ فنکار برادری کی بےتوقیری بھی ہے۔

نادیہ خان نے حالیہ دنوں میں بھارت اور پاکستان کے تناؤ کے بعد پاکستانی فنکاروں فواد خان، ہانیہ عامر، راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم  پر تنقید کی تھی کہ انہوں نے کھل کر بھارت کے خلاف مؤقف نہیں اپنایا۔ نادیہ نے بالی ووڈ میں کام کرنے والے تمام فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کافی سخت الفاظ استعمال کیے۔اپنے نپے تلے بیانات اور مہذب انداز کے لیے مشہور ثروت گیلانی نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے ہی فنکاروں کو نیچا دکھا کر کیا ثابت کر رہی ہیں؟ میں نے نادیہ خان کو چیختے ہوئے دیکھا جیسے وہ اپنے اسٹاف سے بات کر رہی ہوں، یہ بالکل مناسب نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اے سی والے کمرے میں بیٹھ کر دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنانا آسان ہوتا ہے، کیا وہ خود سڑکوں پر نکلی تھیں؟ ہم میں سے بہت سے لوگ نکلے۔انہوں نے کہا کہ آپ ان فنکاروں سے پاکستان کے حق میں پوسٹ کرنے کی درخواست ضرور کریں، مگر عزت اور وقار کے ساتھ محلے کی عورت بن کر جھگڑا مت کریں۔ثروت کا مؤقف تھا کہ موجودہ حالات میں فنکاروں کو ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے بجائے، متحد ہو کر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونِ ملک کام کرنے والے فنکاروں کو بدنام کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا بلکہ قوم کی یکجہتی متاثر ہوتی ہے۔

About the author /


Related Articles

Post your comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Newsletter